جے یو آئی (س) کے صوبائی رہنماء گل بیان اخوندزادہ انتقال کرگئے ،مقامی قبرستان میں سپردخاک

منگل 29 مارچ 2016 20:20

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام(س) کے صوبائی رہنماء گل بیان اخوندزادہ انتقال کرگئے مرحوم کومقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیاہے اورفاتحہ خوانی ضلع ژوب کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں جاری ہے دریں اثناء جمعیت علماء اسلام(س) کے صوبائی امیر مولاناوزیرمحمدزیارتوال ،حاجی عبدالقیوم میرزئی ،مفتی عبدالواحدبازئی ،مولانا طاہر شاہ اخوندزادہ ،مولاناعبدالوہاب اخوندزادہ ،مولانانجم الدین ودیگر نے مرحوم کی وفات پران کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :