زیارت کے علاقے سپیزندی کے سابق کونسلر مستونگ سے بازیاب

منگل 29 مارچ 2016 19:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء ) ضلع زیارت کے علاقے سپیزندی کے سابق کونسلر نقیب اللہ جو تقریبآ گزشتہ دو مہینے پہلے اپنے گھر سپیزندی سے لاپتہ ہو گئے تھے انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ کچلاک کے قبائلی معتبرین ملک ظفر مہترزئی کی کوششوں سے مستونگ سے بازیاب ہو کر آگئے بازیابی کے بعد ان کی صحت بگڑی ہوئی اور دماغی تواز بھی درسست نہیں بتائی جار ہی ہے ۔

(جاری ہے)

علاج کی غرض کے لئے انہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ان کی بازیابی کے مزید معلومات معلوم نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :