محکمہ صحت یو ایس ایڈ کے تعا و ن سے صحت کی بہتر سہو لیا ت فرا ہم کر رہا ہے ،جا م مہتا ب حسین ڈہر

منگل 29 مارچ 2016 19:41

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء ) صوبا ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سندھ یو ایس ایڈ کے تعاون سے سندھ میں صحت کی سہو لیا ت کے معیا ر کو بہتر بنا نے کے لئے کو شا ں ہے اور یو ایس ایڈ کی مدد سے صو بے میں صحت کے شعبے میں کئی منصوبے جا ر ی ہیں ۔یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں یو ایس قونصل جنر ل برا ئن ہیتھ سے ملاقات کے دو را ن کہی ۔

انہو ں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کا کئی منصوبو ں میں ٹیکنیکل اور لا جسٹک معا ونت حا صل ہے ۔ضلع تھر میں ان منصوبو ں کے تحت عوام کو صحت کی بہتر سہو لیا ت فراہم کی جا رہی ہیں ۔یو ایس قو نصل جنر ل نے محکمہ صحت کی جانب سے اُٹھا ئے جا نے والے اقدا ما ت کی تعریف کر تے ہو ئے کہا کہ انہو ں نے خو د سول ہسپتا ل مٹھی کا دورہ کیا تھا اور وہا ں مو جو د طبی سہو لیا ت کو معیا ر کے مطا بق پا یا ۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر صحت نے بتا یا کہ 18ویں تر میم کے بعد صوبو ں کو اختیارا ت تو منتقل کر دیئے گئے ہیں تا ہم وفا قی حکومت نے فنڈز جا ر ی نہیں کئے ہیں جس کے با عث منصوبو ں کی تکمیل میں مشکلا ت کا سا منا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ جیکب آبا د انسٹی ٹیو ٹ آف میڈیکل سا ئنسز کا قیا م ایک سنگ میل ہے اور اس کے فعا ل ہو نے سے نہ صر ف اندرو ن سندھ کے مریضو ں کافا ئدہ ہو گا جبکہ بلو چستا ن کے لو گو ں کو بھی اس سے فائدہ ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :