بنوں،دیرنہ دشمنی کے شاخسانے پر فائرنگ سے ایک شخص قتل ،دوسرا زخمی

منگل 29 مارچ 2016 19:24

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء) تھانہ ڈومیل کی حدود میں مستورات و سابقہ قتل مقاتلہ کی دُشمنی کی بناء پر فائرنگ سے ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہو کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کا واقعہ لنک روڈ کے آس پاس رونماء ہُواجہاں پر مبینہ ملزمان باپ بیٹوں صبور،منظور اور عظیم نے اپنے والد وارث کے ہمراہ فائرنگ کرکے سجاد کو قتل اور یعقوب کو زخمی کر دیا۔تھانہ ڈومیل کی پولیس نے ابراہیم شاہ ولد جہان شاہ سکنہ کرک کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :