بنوں،ٹریکٹر اور چنگ چی رکشہ کے درمیان تصادم ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمی

منگل 29 مارچ 2016 19:24

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء) ڈومیل میں ٹریکٹر اور چنگ چی رکشہ کے مابین تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

حادثہ سوموار اور منگل کی درمیان شب ڈومیل وزیر اور خٹک کے سرحدی علاقہ میں پیش آیا جہاں پر چنگ چی رکشہ اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم واقعہ ہُوئی جس کے نتیجے میں چنگ چی ڈرائیور عمر گل جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہو گئیں جنہیں خلیفہ گل نواز منتقل کیا گیا جہاں پر اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ اُدھر تھانہ منڈان کی حدود میں میریان روڈ پر ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :