محکمہ ثقافت اور مقامی تنظیم کے زیر اہتمام ثقافتی میلے میں لاکھوں روپے ہڑپ کیے جانے کا انکشاف

منگل 29 مارچ 2016 19:23

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) محکمہ ثقافت اور مقامی تنظیم کے زیر اہتمام ثقافتی میلے میں لاکھوں روپے ہڑپ کیئے جانے کا انکشاف،بٹگرام کے عوام نے صوبائی حکومت سے انکوائری کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت اور مقامی تنظیم کے زیر اہتمام ضلع بٹگرام میں ایک روزہ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا ثقافتی میلے کے متعلق کسی قسم کی تشہیر نہیں کی گئی جس کے باعث بٹگرام کے عوام میلے سے بے خبر رہے اس ضمن میں بٹگرام کے باسیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ مقامی تنظیم نے ثقافتی میلے کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ کر لیئے ہیں ایک ہی دن میں لاکھوں کی خطیر رقم کس شو پر خرچ کی گئی ہے عوام کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خکلے بٹگرام ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا تھا جو کہ تین روز تک جاری رہا جس پر اخراجات بھی کم آئے تھے لیکن اس ایک روز میلے پر لاکھوں روپے کس مد میں خرچ ہوئے ہیں جس سے واضح طور پر اندازہ لگتا ہے کہ فنڈ میں خرد برد کی گئی ہے انھوں نے مزید کہا کہ بٹگرام میں ثقافتی میلے کے نا م پر بڑے پیمانے پر خرد برد کی گئی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ نہ ہی انٹی کرپشن اور نہ ہی دیگر ذمہ داروں نے کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا عوامی رائے کیمطابق ایک روزہ میلے پر پانچ لاکھ روپے خرچ کیئے گئے ہیں جبکہ مقامی تنظیم کے ذمہ دار کیمطابق میلے کیلئے دو لاکھ روپے کا فنڈ مختص کیا گیا تھا تاہم ایک روزہ مقامی میلے پر دو لاکھ روپے کس بنیاد پر خرچ ہوسکتے ہیں بٹگرام کے عوام نے محکمہ ثقافت اور مقامی تنظیم کے زیر اہتمام ہونے والے ایک روزہ ثقافتی میلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی حکومت ،محکمہ انٹی کرپشن سمیت دیگر ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس میلے میں کیئے جانے والے خرد برد کانوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں بصورت دیگر ہم شدید احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :