سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی سے مہمند ایجنسی کے وفد کی ملاقات ،اسد قیصر کی مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

منگل 29 مارچ 2016 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرسے ایم پی اے عارف خان احمدزئی کی قیادت میں مہمند ایجنسی کے وفد نے ملاقات کی سپیکر نے وفد کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سپیکر اسدقیصر کے ساتھ مہمند ایجنسی کے ایک نمائندہ وفد نے ایم پی اے عارف خان احمد زئی کی زیر قیادت صوبائی اسمبلی میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وفد نے سپیکر کو بتایا کہ سابقہ دور میں مہمند ایجنسی کے 25 متنازعہ دیہات کو ایف آر پشاور میں شامل کیا گیا جو سراسر مذکورہ دیہات کے باشندگان کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے چونکہ ان علاقوں کے باشندگان کا رہن سہن اور سماجی و معاشرتی روابط مہمند ایجنسی کے ساتھ ہیں اور مذکورہ علاقے مہمند ایجنسی کا حصہ بھی رہ چکے ہیں لہٰذا انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مذکورہ 25 دیہات کو مہمند ایجنسی میں شامل کرکے فاٹا کا حصہ بنایا جائے ۔سپیکرنے وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ان کے مسئلے کے حل کے لئے ان کی ملاقات گورنر خیبرپختونخوا سے کروانے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :