صوابی،تحصیل خدوخیل ( بونیر) کے وکلاء کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری رہی

منگل 29 مارچ 2016 19:21

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء )تحصیل خدوخیل ( بونیر) کے وکلاء کی ہڑتال منگل کو ساتویں روز بھی جاری رہا۔ بار کونسل کے رکن محمد حنیف ایڈوکیٹ کے مطابق کوئی وکیل کارروائی کے لئے عدالت پیش نہیں ہو ئے انہوں نے کہا کہ جب تک سول جج طوطالئی کی عدالت کو تحصیل بلڈنگ میں منتقل نہیں کیا جاتا ہے عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

عدلیہ کی مزید تضحیک بر داشت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس معاملے میں سب سے بڑی رکاؤٹ ہے جس کی وجہ سے تحصیل خدوخیل میں جوڈیشل کمپلیکس اور عدالت کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔جس پر وکلاء نے جوڈیشل کمپلیکس کی عدم تعمیر ، سول جج طوطالئی کی عدالت و تحصیل بلڈنگ میں منتقلی اور بار روم کے لئے جگہ نہ ہونے پر عدالتوں سے بائیکاٹ کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سول جج طوطالئی کی عدالت ایک غیر محفوظ اور نا مناسب پانچ مرلہ مکان میں واقع ہے جو کسی بھی صورت عوام الناس ، سائلین اور وکلاء کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو غیر معینہ مدت تک وکلاء عدالتوں سے بائیکاٹ کرینگے ۔