صوابی،پولیس نے خود کو سپیشل برانچ کااہلکار ظاہرکرنے والے شخص کو ڈرامائی اندا ز میں گرفتار کر لیا

منگل 29 مارچ 2016 19:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) یار حسین پولیس نے خود کو خفیہ ادارے سپیشل برانچ کااہلکار ظاہرکرنے والے جعلی شناختی کارڈ اور سروس کارڈ سمیت ڈرامائی اندا ز میں گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او عجب درانی نے شک کی بناء پر ایک شخص محبوب علی سکنہ شہباز گڑھی کو گرفتار کر لیا۔ان کے قبضے سے جعلی پولیس سروس کارڈ اور جعلی شناختی کارڈ بر آمد ہوئی۔

ملزم خود کو خفیہ ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے لوگوں کو بلیک میل کر رہا تھا ۔ ملزم تھانہ شہباز گڑھی کو دو مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پولیس تھانہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او لیاقت شاہ اور ایڈیشنل ایس ایچ او شہزاد خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف چھاپوں اور ناکہ بندیوں کے دوران عاشق مسیح پنجاب سے آٹھ بوتل شراب ،پانچ سو گرام چرس ، میر نواس سکنہ ملک آباد سے گیارہ سو گرام چرس ،عالم زیب سکنہ گندف سے 1250گرام چرس بر آمد کر کے گرفتار کر لیا جب کہ تھانہ آئی ڈی ایس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب دومجرمان اشتہاری زرولی اور اکبر علی کو بھی گرفتار کر لیا دریں اثناء ٹوپی پولیس کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او نیاز گل خان نے شہید بابا چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار خالد خان سکنہ گجر گڑھی مردان پچیس سو گرام چرس جب کہ اے ایس آئی الطاف خان نے افتخارسکنہ گھوڑ ہ گلی مری سے 4800گرام چرس بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :