بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز فراہم کرئیے گئے ہیں، افتخار علی مشوانی

منگل 29 مارچ 2016 19:20

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز فراہم کرئیے گئے ہیں۔ اس لئے اب نظام کی کامیابی کا انحصار بلدیاتی فورسز پر عائد ہوتی ہے۔ انہیں اپنے آس پاس کے مسائل کا ادراک بھی ہے۔ اور مسائل حل کرنے کیلئے فنڈز بھی فراہم کردی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز سروبی قاسمی میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ضلعی ترجمان خطاب بادشاہ، اپوزیشن لیڈر ملک شوکت، گل محمد، جان عالم، امان اللہ، محمد یوسف، اسرار نبی اور زرشاد خان نے بھی خطاب کیا۔ افتخار علی مشوانی نے کہا کہ پولیس سیاسی دباو سے آذاد کردی گئی۔ مگر اس کا یہ مطلب بھی نہیں ہے۔ کہ وردی اور اختیارات کا غلط استعمال کیا جائے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔ میرٹ دے گی۔ اور میرٹ پر کام کام چاہے گی۔

اب تک 26 ہزار سے ذائد اساتذہ بھرتے کئے گئے۔ مگر اس میں کسی وزیر اور ایم پی اے کا کوئی سفارش شامل نہیں ہے۔ اُنہوں نے قاسمی میں زلزلے کے نقصانات کے ازسر نو سروے کے احکامات جاری کردیے اور متاثرہ افراد کی داد رسی کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر پیپلز ، عوامی نینشل پارٹی ، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے محراب گل، محمد یوسف، جہانزیب، بنارس خان، شمروز خان، برکت شاہ، کریم خان، فقیر باچا اپنے دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت اپنے پارٹیوں سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شامل شمولیت کا اعلان کردیا۔

متعلقہ عنوان :