سر براہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کادھرنے کے شرکاء سے خطاب

منگل 29 مارچ 2016 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) سر براہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہمارے 10ہزار سے زائد پر امن کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، وزیر اعظم نوازشریف کی حکومت آمریت کی بدترین شکل ہے ، مسلم لیگ نواز محب وطن اہلسنت کے صبر کو مزید نہ آزمائے ،تحفظ ناموس رسالت قانون میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کری گے ،توہین رسالت ایکٹ اورآسیہ مسیح کوپھانسی نہ دینے پر دیگر دینی جماعتوں کی خاموشی سوالیہ شان بن چکی ہے، تحریک کے ہزاروں کارکنان کی گرفتاریوں،ریاستی مشنری کے بے دریغ استعمال اور پولیس تشدد پر عمران خان،خورشید شاہ،شیخ رشید ،اسفند یار ولی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتو ں نے اپنی خاموشی سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہیں۔

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صبح نماز فجر کے بعد دھرنے کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ثروت اعجا ز قادری نے کہا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز خوش آئند ہے۔ فوج دہشت گردوں کو پوری طاقت کے ساتھ کچل دے ۔پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہون گے۔ ثروت اعجاز قا دری نے کہاکہ حکومت بھارتی را ء کے ایجنٹ کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

لاہور سانحہ راء کے گرفتار ایجنٹ کا رد عمل ہو سکتا ۔بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے۔مگر موجودہ حکمران بھارت کے ساتھ اپنے کاروباری مراسم قائم رکھنے اور اپنے کاروبار کو تقویت دینے کیلئے ملکی خود مختاری ،وقار اور کو خاک میں ملا رہے ہیں۔بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کی گرفتاری،بلوچستان ،کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں بھارتی مداخلت کا معاملا عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے حکومت غفلت برت رہی ہے۔

ثروت اعجا ز قادری نے دھرنے کا شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کی ہماری پر امن تحریک کو موجودہ حکومت نے پر تشدد بنانے کی کوشش کی ہے۔جلاؤ گھیراؤ ہمارا کبھی بھی مشن نہیں رہا اور نا ہی اب ہے۔اسلام آباد میٹرو،موٹر سائیکلیں حکومتی رضا کارؤ نے جلائیں ۔ہزاروں پر امن مظاہرین پر آنسو گیس ،لاٹھی چارج اور ریاستی مشنر کا غیر ضروری استعمال کر کے مظاہرین کو مشتعل کرنے کی کو شش کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ بعض ٹی وی اینکرز جانبدارانہ تجزیہ پیش کر کے حقائق توڑ موڈ کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہم نے اپنے قانونئی،آئنی اور جائز مطالبات حکومت کو پیش کئے مگر حکمران طاقت اور اقتدار کے نشے میں دھت ہیں جو قومی مسائل کو اپنے ملازمین کے توسل سے حل کروانا چا ہتے ہیں۔ثروت اعجاز قا دری میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ وہ خود پمارے دھرنے میں آئیں اور حقائق دیکھں ،سنیں اور سمجھیں پھر تجزیہ کیا جائے۔

بعض صحا فی حضرات ''ون وے ٹریفک ''چلا کر اپنی ذمہ داری سے غفلت برت رہے ہیں۔ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ پنجاب بھر میں ہمارے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤ ن جاری ہے گزشتہ تین روز سے اب تک پنجاب بھر کی جیلوں میں ہمارے 10ہزار سے زائد پر امن کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔اسلام آباد دھرنے میں پکڑے گئے کارکنان کو پنجاب کے مختلف شہروں کی جیلوں ،تھانوں اور پولیس کے نجی ٹارچر سیلوں میں بھوکے پیا سے رکھا جا رہا ہے۔

ثروت اعجا ز قادری نے دھرنے کے شرکاء کو کہاکہ آپ کی ہمت،عظمت،استقامت ،جر اء ت اور حوصلے کو میں سرخ سلام پیش کرتا ہو ں۔اپنے مشن کی تکمیل کے لئے پر امن اور جمہوری جد و جہد کو جاری رکھیں گے۔ثروت اعجاز قا دری نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف خود کو بادشاہ سلامت ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔مگر ان کو زہن نشین رکھنا چاہئے کہ بادشاہت صرف اللہ کی ہے۔عوام کے غم و غصے کا حکمرانوں کو سامنا کرناہوگا