ڈاکٹرعافیہ کے انتقال سے متعلق افواہیں ہمارے لئے تکلیف دہ ہیں ، اس کی تصدیق حکومتی ذمہ داری ہے،ہمارے پاس اس افواہ کی تصدیق یا تردید کرنے کے کوئی ذرائع نہیں ،اگریہ خبرجھوٹی ہے تواس کوپھیلانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے

عدالتی فیصلے کے بعد ڈاکٹر عافیہ کے انتقال کی خبریں گھناؤنی سازش معلوم ہوتی ہے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی کابیان

منگل 29 مارچ 2016 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) امریکہ میں قید پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ ڈاکٹرعافیہ کے انتقال سے متعلق افواہیں ہمارے لئے تکلیف دہ ہیں ، اس کی تصدیق حکومتی ذمہ داری ہے،ہمارے پاس اس افواہ کی تصدیق یا تردید کرنے کے کوئی ذرائع نہیں ،اگریہ خبرجھوٹی ہے تواس کوپھیلانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے ،عدالتی فیصلے کے بعد ڈاکٹر عافیہ کے انتقال کی خبریں گھناؤنی سازش معلوم ہوتی ہے ، حکومت نے افواہوں کے بعد ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں فوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ برسوں سے امریکہ میں ناکردہ گناہوں کی سزاگزارنے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے متعلق افواہیں پھیلائیں گئی جوپوری قوم کیلئے اذیت ناک ہے ۔

(جاری ہے)

یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان افواہوں کی تصدیق یاتردیدکے حوالے سے اپنے موقف کو سامنے رکھے تاکہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے کام کرنے والوں کوصورتحال کی درستگی کا علم ہوسکے۔

ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے اس افواہوں سے متعلق مزید کہاکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال میں افواہوں کی نہ صرف تصدیق یاتردید کرے بلکہ وہ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کیلئے قدم اٹھائے ۔انہوں نے کہاکہ کسی حکومتی اہلکار نے ا ب تک اس افواہ کے بعد ہم سے رابطہ نہیں کیااورنہ ہی رابطہ کرنے پر کس قسم کا کوئی جواب دے رہے ہیں اور ان کا یہ رویہ انتہائی تکلیف دہ اوراذیت ناک ہے۔

حکمرانوں کی یہ سازش ایک گھناؤنی سازش معلوم ہوتی ہے۔ افواہ پھیلانے والوں کا یہ کارنامہ ایک منظم بین الاقوامی سازش ہے جس کے تحت وہ اس طرح کی افواہیں پھیلاکرڈاکٹرعافیہ صدیقی کے بین الاقوامی مسئلے پر پوری دنیا میں پھیلی ہوئی تحریک ہوئی دبانے اورپوری قوم سمیت عافیہ کی رہائی کیلئے جدوجہدکرنے والے بین الاقوامی کارکنوں کو مایوس کرناچاہتے ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ماضی میں بھی اس طرح کی افواہیں پھیلاکر ہمیں اورپوری قوم کو سخت ذہنی تکلیف سے دوچارکیاتاہم غلط خبروں کو منصوبہ بندی کے ذریعے پھیلانے کے باوجود ان پر کسی نے یقین نہیں کیا ۔تاہم عوام اتنی باشعور ہیں کہ وہ ان عناصر کے پروپیگنڈے کو بخوبی پہنچان چکے ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے حکومت کوپابندکیاگیا تھا کہ ہرہفتے عافیہ کی خیریت سے آگاہ کریں اوراہلخانہ کی ملاقات کروائیں اور وزیر اعظم صاحب کو ان کے امریکی دورے میں عافیہ صدیقی کے مسئلے کواٹھانے کی ہدایت کی اورکیونکہ یہ واقعہ پاکستانی حدود میں پیش آیا ہے لہذاڈاکٹرعافیہ کوپاکستان واپس لانے کی پوری کوشش کی جائے لیکن حکومت نے اب تک اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے کسی قسم کاکوئی رابطہ نہیں کروایااورنہ ہی خیریت بتائی۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق مذکورہ افواہوں کے حوالے سے حکومت کو جلد عملی اقدامات کرکے ڈاکٹر عافیہ کے اہلخانہ سمیت پوری قوم کو آگاہ کرناچاہیے۔اس سمیت ان کی رہائی کیلئے بھی عملی اقدامات کرتے ہوئے انہیں جلد واپس لانے کیلئے کاروائی کرنی چاہیے کیونکہ عافیہ ۔ان افواہوں کے گردش کرنے کے بعد عافیہ مومنٹ سیکرٹریٹ میں لوگوں کا سیلاب اور کالز کاتانتابندھاہو ا اور حکومتی رابطہ نہ کرنے پر ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لہذا وقت آگیا ہے کہ اب ہم قوم کی بیٹی کے ساتھ کھڑے ہوں اور انہیں گھر واپس لائیں ۔

ایف ایم سی کارلزویل نامی جس عقوبت خانے میں عافیہ مقید ہے وہ اپنی انسانیت سوزتشدد اوروحشیانہ سلوک کے باعث مشہور ہے اور اس میں آئے دن پراسرار اموات واقع ہوتی رہتی ہیں لہذا عافیہ کے متعلق ان افواہوں کو ہم نظراندازنہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :