پنجاب میں دہشتگردی کی نرسریاں ہیں دہشتگرد ہمیں مایوسی کا شکار بنانا چاہتے ہیں سید خورشید شاہ

دہشتگردی کے معاملے پر ہم حکومت سے نہ کوئی مطالبہ کررہے ہیں نہ ہی سیاست کرنا چاہتے ہیں میڈیا سے گفتگو

منگل 29 مارچ 2016 18:21

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں دہشتگردی کی نرسریاں ہیں دہشتگرد ہمیں مایوسی کا شکار بنانا چاہتے ہیں دہشتگردی کے معاملے پر ہم حکومت سے نہ کوئی مطالبہ کررہے ہیں نہ ہی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سیاستدانوں اور عسکری قیادت کا ایک پیج پر نہ ہونے کی باتیں موجودہ حالات میں نہ کی جائیں۔

دہشتگردی کے معاملے پر ہم حکومت سے نہ کوئی مطالبہ کررہے ہیں نہ ہی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں کہ پنجاب میں دہشتگردوں کی نرسریاں ہیں پنجاب میں آپریشن ہونا اچھی بات ہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بارہا کہ چکے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر جامع عمل نہیں ہورہا ہے۔

قبل ازیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس دریا کے بائیں جانب دھان کی فصل پر بندش کے سبب گندم کی فی ایکڑ پیدوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، اس لئے فوڈ اور ریوینیو افسران اسی جذبے کے ساتھ بار دانے کی تقسیم صاف اور شفاف طریقے سے کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی بردداشت نہیں کی جائیگی اور شکایت موصول ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آباد کاروں کی شکایت پر سکھر ضلع میں بار دانے کے ہدف کو بڑھایا گیا فوڈ افسران اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے بار دانے کی صاف وشفاف تقسیم کو یقینی بنائیں بار دانے کی شفاف تقسیم کی نگرانی کی جائیگی اور جزا و سزا کے عمل پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ باردانے کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے سرویلینس کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، فوڈ انسپکٹر اور ریوینیو افسران بار دانے کی منصفانہ تقسیم کے سلسلے میں کوئی دباوٴ قبول نہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس کیلئے اب تک سکھر ضلع کیلئے 3 لاکھ 60 ہزار بار دانے کی بوریاں موصول ہو چکی ہیں یکم اپریل تک بار دانہ پہنچنے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔