وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریڈزون میں جاری دھرنا ختم کرانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ رینجرز ایف سی اور پولیس کو الرٹ کر دیا گیا

منگل 29 مارچ 2016 18:19

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس  امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک میں مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سینئر سیاسی قیادت کے ساتھ منگل کو مشاورتی اجلاس کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، سینیٹر مشاہد الله، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی اور وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان ملک میں امن وامان کی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ادھر نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد وفاقی حکومت نے ریڈزون میں جاری دھرنا ختم کرانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ کرلیاہے اور اس ضمن میں رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو الرٹ کردیاگیا۔