سپریم کورٹ نے راولپنڈی میں اراضی کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائراپیل خارج کردی

منگل 29 مارچ 2016 18:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک رتہ میں قبضہ گروپ کی جانب سے ہھتیائی گئی بزرگ شہری کی قیمتی اراضی واہگزارکرانے کے لئے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائراپیل خارج کردی۔ منگل کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرقابض شخص خضرالیاس کے وکیل نے عدالت کے روبروپیش ہوکراستدعاکی کہ عدالت نے زمین واہگزارکراکروہاں کی گئی تعمیرات گرانے کابھی حکم دیا ہے، میری استدعاہے کہ یہ کیس دوبارہ ہائیکورٹ کوبھیجاجائے۔

عدالت کے استفسارپراراضی کے مالک راجہ محمد صدیق نے بتایاکہ یہ میری جائیداد ہے جس پرملی بھگت سے قبضہ کرلیاگیاہے، سیشن کورٹ سے لے کر ہائیکورٹ تک ہرعدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیاہے، یہ لوگ مجھے چاردفعہ ہائیکورٹ لے گئے ہیں اوراب چھٹی باریہاں سپریم کورٹ میں آناپڑاہے۔ میری استدعاہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کوبرقراررکھتے ہوئے قبضہ کرنے والوں کی اپیل خارج کی جائے جس پرعدالت نے ہائیکورٹ کافیصلہ برقراررکھتے ہوئے اپیل خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :