چیف جسٹس انورظہیرجمالی سے 57ویں اسلامی شریعہ کورس کے 15رکنی وفد کی ملاقات

منگل 29 مارچ 2016 18:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہاہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلامی قوانین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کے حوالے لازم ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات پرعمل کریں اور قرآن وسنت کاگہرائی میں مطالعہ کرکے اسلامی قوانین سے آگاہی حاصل کریں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو 57ویں اسلامی شریعہ کورس کے 15رکنی وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے بین الاقوامی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹرحبیب الرحمن کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے وفد کوسپریم کورٹ اورشریعت کورٹ کے امورکار کے بارے میں آگاہ کیا۔بعدازاں انہوں نے وفد کے ارکان کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالوں کے جواب دیئے۔

متعلقہ عنوان :