سانحہ گلشن پارک،بلاول بھٹو زرداری نے شیخ زید ہسپتال اوروزیراعلی بلوچستان نے جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

منگل 29 مارچ 2016 18:01

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو شیخ زید ہسپتال لاہور میں سانحہ گلشن پارک میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ پی پی پی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو سمیت پی پی پی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے مختلف وارڈز میں زیر علاج زخمیوں سے فرداً فرداً ان کی خیریت دریافت کی۔

شیخ زید ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹرز نے بلاول بھٹو زرداری کو زخمیوں کو دی جانیوالی سہولتوں کے متعلق بتایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ دریں اثناء وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے منگل کو جناح ہسپتال میں زیر علاج سانحہ گلشن اقبال کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعلی نے زخمیوں سے خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔