وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی ڈاکٹر عمر سیف کا دورہء امریکہ، اہم یونیورسٹیوں اور اداروں میں پنجاب کے آئی ٹی منصوبوں پربریفنگ دیں گے

منگل 29 مارچ 2016 17:35

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی لاہور اور چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف امریکہ کی اہم یونیورسٹیوں اور اداروں کی دعوت پر امریکہ پہنچ گئے۔ وہ اپنے بارہ روزہ قیام کے دوران وہاں اپنے خطاب میں پنجاب میں شروع کیے گئے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی ای۔گورننس کے منصوبوں پر روشنی ڈالیں گے۔

گذشتہ روز انہوں نے واشنگٹن یونیورسٹی سیاٹل میں اساتذہ اور طلبہ سے پہلاخطاب کیا جبکہ منگل کے روز معروف ادارے مائیکرو سافٹ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک اجتماع سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

آج 30مارچ کو ڈاکٹر عمر سیف امریکی وقت کے مطابق دوپہرگیارہ تا بارہ بجے یونیورسٹی آف کیلے فورنیا برکلے اوردو تا تین بجے فیس بُک کے ہیڈکوارٹر میں حاضرین سے خطاب کریں گے۔

31مارچ کو وہ چار تا ساڑھے پانچ بجے دن ہاورڈ سکول آف بزنس میں لیکچر دیں گے۔ یکم اپریل کو وہ اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک اوپن ڈنر اور 5اپریل کو عالمی بینک کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ براؤن بیگ لنچ میں شرکت کریں گے ۔6اپریل کو عالمی سطح کے کمپیوٹر سائنسدان ڈاکٹر عمر سیف صبح کے وقت معروف اخبار روزنامہ نیویارک ٹائمز کے دفاتر کا دورہ کریں گے جبکہ اسی روزسہ پہر کو نیو یارک یونیورسٹی میں خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :