پاکستانی و کشمیری (کل) برسلز،(جعمرات) واشنگٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے

منگل 29 مارچ 2016 17:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) پی ٹی آئی آزاد کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر پاکستانی و کشمیری بدھ کو برسلز میں جبکہ جمعرات کو واشنگٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی بدھ کو جب یورپی یونین میں ملاقات کے لئے آئیں گے تو یورپی یونین کے باہر اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے لئے تمام اجازت نامے حاصل کر لئے گئے ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اس مظاہرے کی قیادت کرنے کے لئے برسلز روانہ ہو گئے ہیں۔