بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 کیچ میں 5 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخاب 19 اپریل کو ہوگا

منگل 29 مارچ 2016 17:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 کیچ میں 5 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخاب 19 اپریل کو ہوگا۔

(جاری ہے)

کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 کے پانچ پولنگ اسٹیشنوں 27، 28، 29، 31 اور 42 میں پولنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس انتخابی عمل کی نگرانی کریں۔

متعلقہ عنوان :