دہشتگردوں کے خلاف جنگ دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گی، آ ئی جی پنجاب

منگل 29 مارچ 2016 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گی سانحہ گلشن پارک کے ملزمان کو انصا ف کے کٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مل کر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے ڈالفن فورس کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گی نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کام کر رہے ہیں نیشل ایکشن پلان پر عمل کر کے پنجاب میں مل کر آپریشن کر کے دہشت گردی کی بیخ کنی کریں گے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے دشمن جو انسانیت سیعا ری ہیں بدقسمتی سے دشمن انتہائی سنگدل اور بے حس ہے عوام دہشت گردوں پر نظر رکھیں دہشت گرد دہشتگردی سے قبل کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی کے پاس ہر صورت ٹھرتے ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو چن چن کو ہر صورت میں گرفتار کیا جائے گا اور گرفتار کر کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کر کے دم لیں گے جلد ہی پنجاب سمیت ملک بھر سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیں گے سانحہ لاہور سے جو شواہد ملے ہیں ان پر کام کر کے دہشتگردوں کت جلد پہنچ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

سانحہ گلشن ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے یوسف کے متعلق آئی جی پنجاب نے کہا کہ یوسف دہشت گرد نہیں تھا وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ گلشن اقبال پارک میں سیروتفریح کے لئے آیا تھا مگر یوسف کے والدین کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :