مظاہرین کے ہاتھوں میٹروبس اسٹیشن اور دیگر املاک کو ہونے والا نقصان 150 ملین روپے سے زائد ہے ،میٹروبس اتھارٹی

منگل 29 مارچ 2016 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) اسلام آباد میں گزشتہ دنوں مظاہرین کے ہاتھوں میٹروبس سٹیشن اور دیگر املاک کو ہونے والا نقصان 150 ملین روپے سے زائد ہے اور مظاہرین ابھی تک پارلیمنٹ کے سامنے ڈی چوک میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میٹروبس اتھارٹی نے تخمینہ لگایا کہ سروس کے معطل ہونے سے 10058 انٹرسٹی مسافر متاثر ہوئے ہیں میٹروبس سروس کا پریڈ گراؤنڈ میں واقعہ سٹیشن مکمل طور تباہ کیا گیا ہے اور ہیوی جنریٹر اور دیگر تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا گیا ۔

مظاہرین نے اسٹیشن کے قریب موجود کئی موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگائی۔ پنجاب میٹرو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ سٹیشن مکمل تباہی سے 120 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے اور سروس کی معطلی سے بھی 2 ملین کا لگ بھگ نقصان ہوا ہے

متعلقہ عنوان :