مصری طیارے کے ہائی جیکر کا تعلق مصر سے ہے۔عرب ٹی وی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 مارچ 2016 13:04

نکوسیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء) : مصری ائیر لائن کے طیارے کو ہائی جیک کرنے والے شخص کا تعلق مصر سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصری ائیر لائن نے ہائی جیکر کی شناخت ابراہیم سماہا کے نام سے کی ہے۔ جبکہ عرب ٹی وی کے مطابق ہائی جیکر مصر کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق ہائی جیکر نے مترجم ، سیاسی پناہ اور اپنی سابقہ بیوی کو ایک خط بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہائی جیکر کی سابقہ بیوی قبرص کے شہر لارناکا میں رہائش پذیر ہے۔ واضح رہے کہ ہائی جیکر نے خود کش بیلٹ دکھا کر پائلٹ کو دھمکایا اور مصری ائیر لائن کاطیارہ قبرص کے لارناکا ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد مذاکرات کے نتیجے میں ہائی جیکر نے غیر ملکیوں اور طیارے کے عملے کے علاوہ تمام مسافروں کو رہا کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :