لاہور :بم دھماکے کے مزید دوزخمی دم توڑ گئے ، تعداد 74 ہوگئی

منگل 29 مارچ 2016 13:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) سانحہ اقبال ٹاؤن کے دو زخمی محسن ظفر اور انس ایوب بھی دم توڑ گئے ، حادثے میں جا ں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 74 ہوگئی ، ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کا رہائشی 18 سالہ محسن ظفر بھی خودکش دھماکے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا تھا جس کو تشویش ناک حالت میں اقبال ٹاؤن کے نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے دوران اسے سر میں شدید چوٹ لگی تھی۔ ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔۔ دوسری جانب حافظ آباد کا انس ایوب بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، انس ایوب بھی دھماکے کے وقت پارک میں موجود تھا ، ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے ، انس ایوب کی والدہ اور بہن پہلے ہی حادثے میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔