اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ دو اپریل کو کمرشل شوٹ کے لئے اٹلی روانہ ہوں گی

منگل 29 مارچ 2016 12:50

اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ دو اپریل کو کمرشل شوٹ کے لئے اٹلی روانہ ہوں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ دو اپریل کو کمرشل شوٹ کے لئے اٹلی روانہ ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہو ماڈل سویرا شیخ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل شوٹ میں حصہ لینے کے لئے دو اپریل کو اٹلی روانہ ہوجائیں گی جہاں وہ اٹلی کے ساتھ دیگر یورپی ممالک میں کمرشل شوٹ میں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

سویرا شیخ دو ماہ تک یورپ میں قیام کرنے کے بعد دوبارہ پاکستان آکر اپنی شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کریں گی ۔ سویرا شیخ اور ملٹی نیشنل کمپنی کے درمیان کمرشل شوٹ کا معاہدہ 27لاکھ روپے میں طے ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :