اداکارہ صائمہ خان نئے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی

منگل 29 مارچ 2016 12:46

اداکارہ صائمہ خان نئے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) اداکارہ صائمہ خان نئے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق صائمہ خان 25مارچ کو تماثیل تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنا تھا مگر تماثیل تھیٹر کے لائسنس کی تجدید نہ ہونے کے بعد قانون کے مطابق وہاں ابھی تک پرانا اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جا رہا ہے اور اسی وجہ سے صائمہ خان نے کسی پرانے ڈرامے میں پرفارم کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ صرف نئے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

صائمہ خان تقریباً ایک سال سے زیادہ عرصے کے بعد دوبارہ اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کریں گی ۔