فریحہ پرویز کے شوہر نعمان جاوید کی خود کشی کی کوشش ناکام ، ڈاکٹروں نے معدہ صاف کر کے زہریلا مواد نکال دیا

نعمان جاوید کا اپنی اہلیہ سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا ،فریحہ پرویز مبینہ طور پر نعمان جاوید کو ذہنی ٹارچر بھی دیتی رہیں ‘ ذرائع

منگل 29 مارچ 2016 12:46

فریحہ پرویز کے شوہر نعمان جاوید کی خود کشی کی کوشش ناکام ، ڈاکٹروں نے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر گلوکار نعمان جاوید کی خود کشی کی کوشش ناکام ، ڈاکٹروں نے معدہ صاف کر کے زہریلا مواد نکال دیا ۔ ذرائع کے مطابق گلوکار نعمان جاوید نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ گلوکارہ فریحہ پرویز کی جانب سے ذہنی ٹارچر سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

نعمان جاوید کو اتفاق ہسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معدہ واش کر کے زہریلا مواد نکال دیا ۔ نعمان جاوید ہسپتال کی آئی سی یو وارڈ میں منتقل ہونے کے بعد اگلے روز چھٹی لے کر کسی اور ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق ان کا اپنی اہلیہ گلوکارہ فریحہ پرویز سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور فریحہ پرویز مبینہ طور پر نعمان جاوید کو ذہنی ٹارچر بھی دیتی رہیں جس پر دلبرداشتہ ہو کر نعمان جاوید نے خود کشی کی کوشش کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریحہ پرویز نعمان جاوید کا بحریہ ٹاؤن میں واقع ایک پلاٹ بھی زبردستی فروخت کروا چکی ہے۔