بیٹ مین ورسز سپرمین نے 169 ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کرلی

منگل 29 مارچ 2016 12:44

بیٹ مین ورسز سپرمین نے 169 ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کرلی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) دو سپر ہیروز کی دہشت کام کرگئی بٹھادی ہے باکس آفس پر اپنی دھاک اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اس ہفتے کی پہلی فلم بن گئی ۔اس جمعے کو سنیما گھروں میں آئے دو سپرہیروز بیٹ مین ورسز سپرمین ارادے تھے دونوں کے ایک لیکن انداز تھا مختلف ۔ جو ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی فکر میں دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی پرستاروں کوخوب پسند آئی جبھی ریلیز سے اب تک ایک سو انسٹھ ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کرچکی ہے اور توڑ دیا ہے اینی میڈڈ فلم زوٹوپیا کا غرور ۔ زوٹوپیا نے سمیٹے تھے آغاز میں تئیس اعشاریہ نو ملین ڈالر۔تیسرے نمبر پر رہی مائی بگ فیٹ گریک ویڈنگ ٹو جس کی کہانی گھومی ایک جوڑے کے گرد جسے بیٹی کی شادی کی فکر ستائی جارہی ہے ۔ فلم صرف انیس اعشاریہ ایک ملین ڈالر ہی کماسکی ۔

متعلقہ عنوان :