ویرات کوہلی انوشکا سے متعلق نازیبا الفاظ کہنے والوں پر برس پڑے
منگل 29 مارچ 2016 12:42
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی محبوبہ انوشکا شرما کے بارے میں سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصہ معاشقہ رہا ہے جبکہ گزشتہ دنوں اختلافات کے باعث ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد کوہلی کی جانب سے اداکارہ کو منانے کی ناکام کوششیں کی جاتی رہیں لیکن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کوہلی کی بہترین کارکردگی نے انوشکا کی ناراضی ختم کردی جس کے بعد کوہلی نے اب سوشل میڈیا پر اداکارہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
ویرات کوہلی کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹراور انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ انوشکا شرما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے کیوں کہ ایسی پوسٹ کرنے والوں کی کوئی عزت نہیں ہے انہیں اپنی ماں ،بہن اور بیوی کا بھی سوچنا چاہیے جب کہ کھیل میں میری کارکردگی کا انوشکا سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم”سلطان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
مادھوری کی وجہ سے یش چوپڑا کی فلم سے انکار غلطی تھی، منیشا کوئرالہ
-
اپنی فلم ’’کنگ ‘‘میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار ادا کرینگے
-
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
-
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
-
ارپیتا سے شادی کسی لالچ میں نہیں کی‘: آیوش شرما کا الزامات پر ردِعمل
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.