قندیل بلوچ کے بھارتی شہریت کے حصول کیلئے گھٹیا حربے

یہاں بہت زیادہ دلبرداشتہ ہو چکی ہوں، بھارت والو مجھے اپنے ملک کی شہریت دے دو‘قندیل بلوچ

منگل 29 مارچ 2016 12:42

قندیل بلوچ کے بھارتی شہریت کے حصول کیلئے گھٹیا حربے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ نے بھارتی شہریت کے حصول کیلئے گھٹیا حربے آزمانا شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے متازع بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی قندیل بلوچ نے نے اپنے ٹویٹر اکاوٴنٹ پر پوسٹ کئے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کہ میں پاکستان سے بہت زیادہ دلبرداشتہ ہو چکی ہوں، بھارت والو مجھے اپنے ملک کی شہریت دے دو۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں قندیل بلوچ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ہیش ٹیگ بنایا۔واضح رہے کہ قندیل بلوچ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم کی جیت پر غیر اخلاقی ڈانس کرنے کی پیشکش کی تھی جس کیخلاف سوشل میڈیا پر زبردست مہم شروع کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :