سعودی عرب میں گردوغبار کا طوفان ، 2 افراد ہلاک

منگل 29 مارچ 2016 12:33

سعودی عرب میں گردوغبار کا طوفان ، 2 افراد ہلاک

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گردو غبار کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

سعودی شہر جدہ نے گردو غبار کی چادر لپیٹ لی ، ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوٴں کی وجہ سے حد نظر انتہائی کم ہو گئی۔ مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل میں پروازوں کی آمدو رفت متاثر ہوئی ، خراب موسم کی وجہ سے کئی اسکولوں کو بند کر دیا گیا۔ حکام کی طرف سے دمہ میں مبتلا افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :