فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عطیہ خون کیمپ

منگل 29 مارچ 2016 12:16

پشاور۔29 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء )فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلی سیمیا‘ ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا مریض بچوں کیلئی بلڈ کیمپ لگائے‘ فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ایف بی آر آفس پشاور ‘دیرواڑی‘ چمکنی پشاور‘ باڑہ شیخان‘ نوشہرہ امان گڑھ اور اچ نہر مشترکہ کیمپ میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے پی ار او نصرالله کی نگرانی میں عطیہ خون کیمپ لگائے گئے جن میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے درجنوں بیگز خون کا عطیہ دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحلیم نے عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ خون کے موروثی امراض پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہاہے جس میں عوام کی تعاون اورجذبہ کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔