مشہور ٹی وی سیریز”گیم آف تھرونز“کے چھٹے سیزن کانیا پرومو جاری

منگل 29 مارچ 2016 12:01

مشہور ٹی وی سیریز”گیم آف تھرونز“کے چھٹے سیزن کانیا پرومو جاری

نیویارک ۔ 29 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) مشہور ٹیلیویژن سیریز” گیم آف تھرونز“ گزشتہ 5سیزنز کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچا کر کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے تاہم اب ایک بار پھر سیزن 6 مداحوں کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں جارج آر آر مارٹن کی کتاب” اے سانگ آف آئس اینڈ فائر “سے ماخوذ اس سیریز کا نیا پرومو جاری کر دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

سنسنی خیز ٹی وی سیریز کی کہانی 2 طاقتور خاندانوں کے گرد گھومتی ہے جو 7 سلطنتوں پر قبضے کیلئے خونی کھیل کھیلتے ہیں۔ سیزن 6 میں بادشاہ کی ہلاکت کے بعد نیڈ اسٹارک کو نیا بادشاہ چنا جاتا ہے لیکن اسے ایک خط سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے بادشاہ کو قتل کیا گیاہے جس کے بعد نیڈ اس کی کھوج میں لگ جاتا ہے۔ سیریز میں ایملا کلارک ، پیٹر ڈنکلیج، اور کٹ ہیرنگٹن اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ایڈوانچر، ڈرامہ اور فینٹسی سے بھرپور یہ سیزن 24 اپریل 2016میں ریلیز کیا جائے گا۔