شفقت امانت اورامیتابھ کو معاف کردینا چاہیے،ٹینا ثانی

منگل 29 مارچ 2016 12:00

شفقت امانت اورامیتابھ کو معاف کردینا چاہیے،ٹینا ثانی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) گلوکارہ ٹینا ثانی نے کہا ہے کہ گانے کے دوران گیت کے الفاظ بھول جانا کوئی غیر معمولی بات نہیں، وہ خود ایک بار قومی ترانہ گاتے ہوئے کچھ الفاظ بھول گئی تھیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سے گلوکار شفقت امانت علی اور بھارت سے اداکار امیتابھ بچن کے اپنے اپنے قومی ترانے بھول جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان دونوں نے ہمیں فخر و مسرت کے انگنت لمحات فراہم کیے ہیں اور مجھے افسوس ہے کہ دونوں کے خلاف تنقید کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ٹینا ثانی کا کہنا تھا کہ ہمیں ان دونوں کو معاف کردینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :