فوجی رومانس کی داستان’ ڈیسنڈینٹس آف دا سن‘ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ

منگل 29 مارچ 2016 11:48

فوجی رومانس کی داستان’ ڈیسنڈینٹس آف دا سن‘ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ

سیئول ۔ 29 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) کورین فوجی رومانس پر مبنی ڈرامہ ”ڈیسنڈینٹس آف دا سن“ ( شمسی النسل )کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس ڈرامے میں ایک فوجی اور ایک سرجن کے درمیان کے رشتے کو دکھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

16 قسطوں پر مبنی یہ سیریل رواں سال فروری میں جنوبی کوریا کے ٹی وی پر نشر ہونا شروع ہوا ، چین میں بھی اسے ویب پر دکھایا جا رہا ہے اس وقت اس کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

فوجی تھیم جنوبی کوریا کے سماج میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور وہاں فوجی ڈیوٹی ہر نوجوان کے لیے ضروری ہے۔ اسی وجہ سے چینی سرکاری اخبار پیپلز ڈیلی نے اس کی تعریف میں لکھا ہے کہ یہ جبری بھرتی کے لیے اچھی تشہیر ہے جس سے جنوبی کوریا کے قومی جذبے اور اشتراکی کلچر کا اظہار ہوتا ہے۔