لاہور ہائیکورٹ اور دیگر عدالتوں سمیت صوبائی و وفاقی محکموں میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے درخواست دائر

پیر 28 مارچ 2016 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں لاہور ہائیکورٹ اور دیگر عدالتوں سمیت صوبائی و وفاقی محکموں میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ۔ یہ درخواست ایک مقامی شہری منیراحمد نے دائر کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی دائر درخواست میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں کی روشنی میں پنجاب میں ابھی تک فول پروف سیکیورٹی اقدامات نہیں کئے گئے ،آئے روز پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

صرف انہی دنوں میں پولیس اور سکیورٹی ادارہ متحرک ہوجاتے ہیں۔جبکہ فول پروف سیکیورٹی کے مستقل بنیادوں پر اقدامات نہیں کئے جاتے۔درخواست گزار کے مطابق سکیورٹی اداروں کی " سب اچھا ہے" کی رپورٹوں کی بنا پر پنجاب سکیورٹی رسک بن چکا ہے سانحہ گلشن اقبال لاہوربھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت عالیہ صوبائی حکومت کو نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا حکم دے

متعلقہ عنوان :