محکمہ صحت اور پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات ، تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
پیر 28 مارچ 2016 22:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر صحت شہرام ترکئی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔ فریقین عوام او رہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی بہتر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے تمام تر مسائل اور معاملات باہمی بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر متفق ہو گئے ہیں ۔
محکمہ صحت کے حکام نے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے ایک وفد جس کی قیادت سراج الرین برکی اور روئیداد خان کر رہے تھے کے ساتھ مذاکرات منعقد کئے جس میں پیرا میڈیکس کے لئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظوری او راس سلسلے میں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کی طرف سے آج بروز منگل ہسپتالوں میں ہڑتال کی کال سے متعلق معاملات زیر بحث آئے ۔(جاری ہے)
ان مذاکرات کے نتیجے میں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اس ہڑتال کی کال کو واپس لے کر صرف ایک مختصر اور علامتی ہڑتال پر رضا مند ہوگئے جبکہ محکمہ صحت کی طرف سے انہیں یقین دلایا گیا کہ صوبے کے محدود مالی وسائل کے اندر ہتے ہوئے پیرامیڈیکس کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں ایک ثمر ی حکام بالا کی منظوری کے لئے پہلے سے بھیج دی گئی ہے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ان کے مطالبات کی منظوری کے لئے مخلصانہ کوشش کرنے پر محکمہ صحت کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ آئندہ ایسے تمام مسئلے مسائل ہڑتالوں اور احتجاجوں کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.