افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلیفون

لاہور میں دہشت گرد حملہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پیر 28 مارچ 2016 22:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء ) افغان صدر اشرف غنی نے پیر کو وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلیفون کیا اور لاہور میں دہشت گرد حملہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے بیان کے مطابق افغان صدر نے دہشت گردوں کے بزدلانہ واقعہ کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر کو بتایا کہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد فرار ہو رہے ہیں جو اب بچوں اور خواتین جیسے آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک بڑا عالمی چیلنج ہے اور بدقسمتی سے افغانستان بھی اس لعنت سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی سطحوں پر مربوط کوششوں سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی لعنت کا خاتمہ کیا جائے گاٰ