”را“ کے ایجنٹ کی نشاندہی پر حکمران سیاسی گھرانے کی شوگر مل سے دو کنسلٹنٹ گرفتار

رینجرز اور حساس اداریکا شیخوپورہ میں قائم شوگر مل میں آپریشن ،گرفتار کنسلٹنٹ کل بھوشن یادیو نیٹ ورک کا اہم ترین حصہ تھے آپریشن کے دوران حساس اداروں نے اہم ریکارڈ بھی موقع سے قبضے میں لے لیا،پکڑے گئے دونوں افراد سے تفتیش جاری

پیر 28 مارچ 2016 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) ”را“ کے خفیہ ایجنٹ کل بھوشن یادیو کی نشاندہی پر حساس اداروں نے حکمران سیاسی گھرانے کی شوگر مل سے دو کنسلٹنٹ بھی حراست میں لے لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو نے اپنے خفیہ نیٹ ورک کے حوالے سے دوران تفتیش جو انکشافات کئے ہیں ان کی روشنی میں رینجرز اور حساس ادارے نے گزشتہ روز شیخوپورہ میں قائم حکمران سیاسی خاندان کی شوگر مل میں ایک بڑا آپریشن کیا اور شوگر مل کے دو کنسلٹنٹ حراست میں لے لئے ہیں دونوں کنسلٹنٹ کل بھوشن یادیو کے نیٹ ورک کا اہم ترین حصہ تھے اور پنجاب کے حوالے سے را کی سرگرمیوں کی نگرانی بھی کرتے تھے نجی ٹی وی کے دعوے کے مطابق حساس اداروں نے اہم ریکارڈ بھی موقع سے قبضے میں لے لیا ہے اور پکڑے گئے دونوں افراد سے تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :