وزیراعظم نے خطاب میں پنجاب آپریشن کا کوئی ذکر ہی نہ کیا

نواز شریف کا قوم سے خطاب آدھا گھنٹہ تاخیر سے ہوا، خطاب ریکارڈڈ تھا،کسی دہشتگرد تنظیم کانام نہیں لیا

پیر 28 مارچ 2016 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اپنے 45 منٹ کے محیط خطاب میں پنجاب میں آپریشن کا کوئی ذکر ہی نہیں کیا اور نہ ہی کسی دہشتگرد تنظیم کانام لیا ۔ وزیراعظم نواز شریف کے قوم سے خطاب آدھا گھنٹہ تاخیر سے ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا قوم سے خطاب ریکارڈڈ تھا خطاب سے قبل حسب معمول تلاوت قرآن پاک پڑھائی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا تقریر کے دوران وزیراعظم کی واسکٹ کی ڈریسنگ درست نہیں کرائی گئی تھی پنتالیس منٹ پر محیط تقریر میں وزیراعظم نے پنجاب میں آپریشن سے متعلق ذکر تک نہیں کیا کسی بھی دہشتگرد تنظیم کا نام لینے سے بھی کتراتے رہے

متعلقہ عنوان :