کراچی آئی جی پی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت اجلاس

ای پولیسنگ سے متعلق مکمل اور جاری پروجیکٹس کی پروگریس کا جائزہ لیا گیا

پیر 28 مارچ 2016 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) آئی جی پی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونیوالے ایک اجلاس میں ای پولیسنگ سے متعلق مکمل کئے گئے اور جاری پروجیکٹس کی پروگریس کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ، ڈی آئی جی فائنانس ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ، ڈی آئی جی ٹریننگ اور سیکیورٹی ، آپریشنز ، ایڈمن کے اے آئی جیز کے علاوہ ڈائریکٹر آئی ٹی سندھ پولیس نے بھی شرکت کی ۔

اے آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد میمن نے اس موقع پر اجلاس کو پیش کردہ ایک تجویز میں بتایا کہ سرویلنس نظام کے آپریشنل آڈٹ سے کیمرہ سرویلینس نظام مذید موُثر ، قابل عمل اور پائیدار ہوگا۔ جس سے اجلاس کے شرکاء متفق ہوئے اور آئی جی سندھ نے کیمرہ سرویلنس نظام کے آپریشنل آڈٹ کے لئے ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ، ڈی آئی جی فائنانس ، اے آئی جی سیکیورٹی ، اے آئی جی لاجسٹکس ، اور ڈائریکٹر آئی ٹی پر مشتمل ایک پانچ رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کمیٹی کو اس سلسلے میں پندرہ دنوں کے اندر رپورٹ مرتب کرنے اور برائے ملاحظہ ارسال کرنے کے احکامات دیئے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کو اس موقع پر ای پولیسنگ پروجیکٹ کے مختلف حصوں ، انکی ترجیحات اور خاصیتوں پر بریفنگ دی گئی ۔ جس میں پولیس ہیلپ لائن مددگار 15 بمعہ جی آئی ایس وہیکلز ٹریکنگ سسٹم ،ٹریفک مینجمنٹ سسٹم،ای ڈرائیونگ لائسنس بمعہ وائیلیشن مینجمنٹ سسٹم اور ایف ایم ریڈیو قابل ذکر ہیں ۔ آئی جی سندھ نے ای پولیسنگ پروجیکٹ کے جملہ حصوں کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی آئی جی فائنانس ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ، اے آئی جی سیکیورٹی اور ڈائریکٹر آئی ٹی پر مشتمل علیحدہ سے ایک کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا جو اپنے عمیق مطالعہ / تجزیئے کی بدولت ای پولیسنگ کو ایک موُثر اور قابل عمل پروجیکٹ بنائیگی ۔

آئی جی سند ھ نے اس موقع پر کرمنلز ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم ، کیس فلو (Flow)مینجمنٹ سسٹم اور ہیومن ریسورس سسٹم پر مشتمل جملہ تفصیلات کی پروگریس بھی طلب کی ۔انہوں نے ہدایات دیں کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق جملہ امور کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :