پاک افوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں ‘شیخ رشید کی فوج اور حکومت میں اختلافات پیدا کر نے کی کوشش کامیاب نہیں ہوں گی‘ گلشن پارک کی تحقیقات کے حوالے سے 48گھنٹے انتہائی اہم ہیں

پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 28 مارچ 2016 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ پاک افوج اور حکومت ایک پیج پر ہے ‘شیخ رشید کی فوج اور حکومت میں اختلافات پیدا کر نے کی کوشش کامیاب نہیں ہوں گی‘سانحہ گلشن پارک کی تحقیقات کے حوالے سے آئندہ 48گھنٹے انتہائی اہم ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان سید زعیم حسین قادری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں فوجی اور سیاسی قیادت دہشت گردی کے خلاف اور ملک کی سالمیت کے تحفظ کیلئے ایک پیج پر ہے اور شیخ رشید جیسے لوگوں کی فوجی اور سیاسی قیادت میں اختلافات پیدا کر نے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جہاں پنجاب حکومت کو رینجرز یا کسی اور ادارے کی ضرورت ہوتی ہے وہاں سے مدد لی جاتی ہے مگر فی الحال پنجاب میں کسی قسم کا کوئی نیا آپر یشن نہیں ہورہا اور ابھی تک سانحہ گلشن پارک کا کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دیا ۔

متعلقہ عنوان :