کراچی، یواے ای کے تاجروں کی لاہور دھماکے کی مذمت، مشکل وقت میں پاکستانی قوم کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے،سہیل محمد الزرعونی

پیر 28 مارچ 2016 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) متحدہ عرب امارات کے تجارتی گروپ کے سربراہ اور الزرعونی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سہیل محمد الزرعونی نے لاہور میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ حکومت پاکستان کو ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج اور قوم کے حوصلے بہت بلند ہیں۔

دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور ہو یا سانحہ لاہور پاکستانی قوم کا صبر قابل دید ہے جس نے دکھی دلوں کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں یو اے ای کے تاجر پاکستانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اپنے پاکستانی بھائی بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ مشکل کی ہر گھڑی میں وہ پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے سانحے کے بعد پاکستانی عوام کے اتحاد کو بھی سراہا ۔

متعلقہ عنوان :