جیکب آباد، پولیس کی کارروائی، کچا شراب بنانے کا کیمیکل اور40سے زائد موبل آئل کے ڈرم برآمد

پیر 28 مارچ 2016 22:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) جیکب آباد میں پولیس کی کارروائی، کچا شراب بنانے کا کیمیکل اور40سے زائد موبل آئل کے ڈرم برآمد، مقدمہ درج،پکڑے گئے سامان کی مالیت 30لاکھ روپے ہے: ایس ایس پی،تفصیلات کے مطابق: جیکب آباد میں دلمراد پولیس نے اے ایس آئی محمداکرم کھوسو کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے مدد پور روڈپر کھڑی ایک ٹرک نمبرEKW-415پر کاروائی کرتے ہوئے کچا شراب بنانے والیکیمیکل کے 87ڈرم اور موبل آئل کے 40سے زائد ڈرم برآمد کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایس ایس پی جیکب آباد ساجد حسین کھوکھر نے تھانہ دلمراد پر صحافیوں کو بتایا کہ کاروائی کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی مالیت 30لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے جب کہ ایک ٹرک بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ کے حکم پر غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ منشیات سمیت شراب کی روکھتام کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں ضلع جیکب آباد کی حدود میں پولیس ناکے لگائے گئے اور ناکوں کے اوپر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے اسی چیکنگ کے دوران مذکورہ کاروائی عمل میں آئی ہے انہوں نے کہا کہ جیکب آباد پولیس کو مکمل ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور سیکورٹی کے انتظامات ممکنہ حد تک مکمل کیے گئے ہیں تمام ایس ایچ او ز اور ایس ڈی پی اوزنے اپنی اپنی حدود میں سخت پیٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ جاری رکھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :