ترک صدر کا صدرممنون حسین سے ٹیلیفونک رابطہ ٗ لاہور سانحہ کی مذمت

دہشت گردی ایک بدترین لعنت ہے ، پاکستان اور ترکی جس کا مل کر خاتمہ کریں گے ٗ طیب ایردوآن

پیر 28 مارچ 2016 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ پر پاکستان کے ساتھ یک جہتی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک صدر رات گئے صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فون پر سانحہ لاہور پر تعزیت کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ، ترک حکومت اور عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک بدترین لعنت ہے ، پاکستان اور ترکی جس کا مل کر خاتمہ کریں گے۔صدر مملکت ممنون حسین نے اس موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردو آن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی اٹوٹ رشتوں میں منسلک ہیں اور ان کا دکھ درد مشترک ہے۔انھوں نے کہا کہ ترک صدر کی طرف سے اظہار ہمدردری پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :