جاپانی وزیراعظم شین ژو ایبے کی سانحہ لاہور کی شدید مذمت

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار

پیر 28 مارچ 2016 21:59

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) جاپان کے وزیراعظم شین ژو ایبے نے سانحہ لاہور کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی سفارت خانہ کے بیان کے مطابق جاپان نے لاہور میں دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جاپانی وزیراعظم نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے تعزیتی پیغام میں سانحہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ لاہور میں دہشت گرد حملہ سے عام لوگ نشانہ بنے جس میں خواتین اور بچوں سمیت بہت سے افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ جاپانی وزیر خارجہ فیومیو کشیدا نے بھی سانحہ لاہور پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جاپان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :