چین کی سانحہ لاہور کی شدید مذمت، سوگوار خاندانوں کے ساتھ بھی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

پیر 28 مارچ 2016 21:59

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) چین نے سانحہ لاہور کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جس میں بڑا جانی نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ چین وحشیانہ دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کرتا ہے۔ چینی حکومت نے زخمیوں اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ بھی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ ہے اور پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کے تحفظ اور شہریوں کی سلامتی کے لئے کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :