ایران کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

پیر 28 مارچ 2016 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ایران کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات کے نئے دور کا آغاز ثابت ہو گا، پڑوسی ملک ایران سے تجارت بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں وزارت تجارت کے علاوہ وزارت زراعت کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہے جسے اس ضمن میں سنجیدہ کوشش کرنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے عائد محصولاتی و غیر محصولاتی رکاوٹیں پاکستانی برآمدات کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ ہیں جس سے ا سمگلرز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے دورے کے دوران سرحد پر مزید دو ٹریڈ پوائنٹس کھولنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے کیونکہ اس سے ٹرانسپورٹ اور کاروبارکے اخراجات میں کمی کے علاوہ بلوچستان کی معیشت کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دونوں حکومتیں اپنے اعلانات پر جلد از جلد عمل درآمد کریں۔

متعلقہ عنوان :