جاپان کا لاہور دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت ٗ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

جاپانی وزیر اعظم نے حکومت پاکستان اور عوام کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جاپان کی طرف سے بھرپور حمایت کایقین دلایا

پیر 28 مارچ 2016 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے اور وزیر خارجہ فومیو کشیدہ نے لاہور میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگردی کے افسوس ناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاپانی وزیر اعظم نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے نام پر ایک پیغام میں گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے دہشتگردی کی سخت مذمت کی اور حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جاپان کی طرف سے بھرپور حمایت کایقین دلایا ۔

جاپانی وزیر اعظم نے دہشتگردی کے اس افسوسناک حملے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جاپان کے وزیر خارجہ فومیو کشیدہ نے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے نام اپنے ایک پیغام میں اسی دکھ ٗ ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :