حکومت نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گردوں کے بجائے سیاسی مخالفین پر استعمال کر رہی ہے ٗبلاول بھٹو زر داری

سی ٹی ڈی کے اشتہارات چلانے کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ٗخطاب

پیر 28 مارچ 2016 21:42

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گردوں کے بجائے سیاسی مخالفین پر استعمال کر رہی ہے ٗسی ٹی ڈی کے اشتہارات چلانے کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں بہاولپور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دہشت گرد فوجی جوانوں، بچوں اور عورتوں کو شہید کررہے ہیں اور حکومت کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے اشتہارات پر اکتفا کررہی ہے، سی ٹی ڈی کے اشتہارات چلانے کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے بڑے پیمانے پر خفیہ ٹھکانے موجود ہیں، وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مخالفین کے بجائے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف استعمال کرے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دہشتگردوں نے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ٗ انہی دہشتگردوں نے میری والدہ کو بھی شہید کیا ۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ لاہور میں خواتین اورمعصوم بچوں کو ٹارگٹ کیا گیا جو انتہائی افسوسناک عمل ہے یہ دہشت گرد ہمارے اورملک کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پریس ریلیز اور اشتہار چلا کر ختم نہیں کی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :